ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع ہوم گارڈ زکمانڈنٹ کے طور پر دیپک گورکرن نے چارج لیا

ضلع ہوم گارڈ زکمانڈنٹ کے طور پر دیپک گورکرن نے چارج لیا

Sun, 04 Feb 2018 12:13:10    S.O. News Service

کاروار 3؍فروری (ایس او نیوز) کاروار کے سرودیا نگر میں واقع ہوم گارڈز ہیڈکوارٹر میں ضلع شمالی کینرا ہوم گارڈ کمانڈنٹ کے منصب کا چارج دیپک گنپتی گوکرن نے قبول کیا۔

ضلع ہوم گارڈزکے نگراں کار کمانڈنٹ ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر گوپال بیاکوڈ نے دیپک گنپتی گوکرن کو اس عہدے کا چارج دیااور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔دیپک گوکرن ریڈ کراس سوسائٹی کے بہت ہی فعال رکن ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی وہ پرنٹ اور ویب جرنلزم سے بھی وابستہ ہیں۔ دیپک کنڑا ساہتیہ پریشد کی مجلس عاملہ کے بھی رکن ہیں، اور سماجی و ثقافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں میں شامل ہیں۔


Share: